مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے مشرقی یورپ اور بالٹک ریاستوں میں نیٹو افواج کے ہزاروں اہلکاورں کی تعیناتی پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر روس کے خلاف فوجی اتحاد کی یکطرفہ پالیسی جاری رہی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ پوتین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک نئی سرد جنگ کی طرف جا رہی ہے روسی صدر نے سینٹ پیٹرز برگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کوئی بھی ایک اور سرد جنگ کا آغاز نہیں چاہتا ، روس تو یقینا نہیں چاہتا۔۔ روسی صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ کے دفاعی میزائل نظام کی مشرقی یورپی ممالک میں تعیناتی روس کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے ۔
روسی صدر ولادیمیر پوتین نے مشرقی یورپ اور بالٹک ریاستوں میں نیٹو افواج کے ہزاروں اہلکاورں کی تعیناتی پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر روس کے خلاف فوجی اتحاد کی یکطرفہ پالیسی جاری رہی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔
News ID 1864841
آپ کا تبصرہ